the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
مانچسٹر یونائیٹڈ کو فتح دلانے کے بعد فٹبالر پال پوگبا اس وقت عمرہ کی سعادت حاصل کرنے لیے مکہ معظمہ میں موجود ہیں۔ فرانس سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی فٹبالر پال پوگبا اسٹاک ہوم میں اجیکس کے خلاف یورپی ٹائٹل جیتنے کے 3 روز بعد ہی سعودی عرب روانہ ہوئے جہاں انہوں نے رمضان المبارک کے آغاز میں عمرہ کی ادائیگی کا فیصلہ کیا۔ پوگبا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی ایک ویڈیو شائع کی جس میں وہ ایک سوٹ کیس گھما رہے ہیں جبکہ ساتھ ہی انھوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنی عبادت کے راستے پر ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پال پوگبا نے اپنی ایک تصویر شائع کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مسجد الحرام میں ہیں اور بیت اللہ ان کے عقب میں واضح نظر آرہا ہے۔ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں پوگبا نے رمضان الکریم کی مبارک باد بھی پیش کی۔ پال پوگبا اس وقت دنیا کے سب سے مہنگے کھلاڑی ہیں جن کی خدمات کو انگلش کاؤنٹی



کے فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے 90 لاکھ پاؤنڈ کی ریکارڈ قیمت دے کر خریدا تھا۔24 سالہ کھلاڑی یورپا لیگ کے فائنل میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے تھے جس میں انہوں نے ایک اہم گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا تھا۔

دنیا کے مہنگے ترین فٹ بالر اور فرانسیسی ٹیم کے رکن پال پوگبا نے اتوار کی شام فیس بک پر اپنی ایک تصویر جاری کی جس میں وہ مسجدِ حرام میں بیت اللہ کے قریب احرام میں ملبوس نظر آ رہے ہیں۔مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹار نے خانہ کعبہ کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب سے خوب صورت چیز ہے جو میں نے اپنی زندگی میں دیکھی۔

اس سے قبل پال نے مطاف میں کھڑے ہو کر بنائی گئی بیت اللہ کی ایک ویڈیو بھی فیس بک پر جاری کی تھی اور اس پر تبصرہ کرتے ہوئے "رمضان کریم" تحریر کیا تھا۔ ادھر ٹوئیٹر پر سرگرم حلقوں نے ہفتے کے روز معروف فرانسیسی کھلاڑی کی تصاویر پوسٹ کی تھیں جن میں وہ رمضان کے پہلے روز عمرے کی ادائیگی کرتا ہوا نظر آ رہے ہیں ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.